Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22ستمبر1998
6دسمبر1992کو اجودھیا کی بابری مسجد ڈھادی گئی۔ اس کے بعد میں نے ہندوستان کے مسلمانوں کو یہ مشورہ دیا کہ وہ اب بابری مسجد کے اشو پر خاموشی اختیار کرلیں۔ میںی یہ بات جب اخباروں میں چھپی اور جلسوں میں لوگوں نے سنی تو تمام مسلمان مجھ سے برہم ہوگئے اور مجھ کو ہندوؤں کاایجنٹ بتایا۔ مگر آج ہندوستان کے تمام مسلمان، اصاغر اور اکابر دونوں اس اشو پر خاموشی اختیار کرچکے ہیں، یعنی عین وہی روش جس کا مشورہ میں نے دسمبر1992میں دیا تھا۔ اگر یہ مسلمانوں نے ابھی تک اپنی اس تبدیلی کا اعلان نہیں کیا۔