Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21مارچ1998
جنگ بدر کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو جو ہدایات دیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ دشمن جب تمہارے قریب آجائیں تو اس وقت انہیں تیر مارنا اور بپنے تیروں کو بچائے رکھنا (اذا اکتبوکم فارسوھم، واستبقوا نبلکم) فتح الباری356/4
یہ ایک خود تدبیری ہدایت ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جہاد کا مطلب یہ ہے کہ فریق ثانی پر اندھا دھند اقدام شروع کردیا جائے۔ اقدام کو لازمی طور پر منصوبہ بند ہونا چاہیے۔ یعنی ٹھنڈا دماغ کے ساتھ حالات کا جائزہ لینا اور صرف اس وقت اقدام کرنا جبکہ حالات اس حدتک موافق ہوچکے ہوں کہ اقدام کا مثبت نتیجہ نکلنا بالکل یقینی بن جائے۔