Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7دسمبر1998
آج کل میرے خلاف کچھ مسلمان سخت طوفان برپاکئے ہوے ہیں۔ اور اخباروں میں بے بنیاد طورپر مجھے بدنام کرنے کی مہم چل رہی ہے۔ آج نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ایک پروگرام تھا۔ وہاں میں اسٹیج پر بیٹھا ہوا تھا۔ آج ہی الرسالہ کے منیجر نے مجھ کو اڑےکام پر بتایا کہ بہت سے لوگوں نے الرسالہ بند کردیا ہے۔ تقریباً دو ہزار کاپیاں اس ماہ میں کم ہوئی ہیں۔ مسلمانوں کی گراوٹ کی سوچ کر دل بھر آیا۔ میں نے کہا خدایا، اس عاجز بندے نے آپ کے اوپر اپنے آنسوؤں کی بارش کردی اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے اس بندے کے اوپر اپنی نصرتوں کی بارش کردے۔ میں یہ کہہ رہا تھا کہ بے اختیارانہ طور پر آنسو میری آنکھ سے نکلے چلے آرہے تھے۔