Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20ستمبر1998
قدیم زمانہ میں حق کی بات کہنا نہایت مشکل کام تھا۔ اس میں کسی قسم کا کوئی دنیوی فائدہ شامل نہیں ہوتا تھا۔ صرف قربانی کی قیمت پر کوئی آدمی حق کی بات کہہ سکتا تھا۔ مگر موجودہ زمانہ میں جو تبدیلیاں ہوئی ہیں ان میں سے ایک تبدیلی یہ ہے کہ حق کی علم برداری کے ساتھ بھی ہر قسم کے مادی فائدے شامل ہوگئے ہیں، دولت، شہرت، عہدہ، لیڈری فقیہ۔
اس تبدیلی سے پہلے مذہب کی سیٹ مخلصین کے لیے خالی رہا کرتی تھی۔ اب یہ حالت ہے کہ مذہب کی تمام سیٹوں پر منافقین نے قبضہ کرلیا ہے، مخلصین کے لیے اب کوئی مذہبی سیٹ خالی نہیں۔
یہ ایک عجیب تبدیلی ہے جو موجودہ زمانہ میں پیش آئی ہے۔ لوگ منافقانہ طور پر مذہبی بولیاں بول کر مذہب کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ مخلصین چونکہ ایسے لوگوں کی حقیت کو سمجھ لیتے ہیں، اس لیے وہ ان کو ایکسپوز (Expose)کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر مذہبی اسٹیج اور مذہبی اداروں پر حتیٰ کہ مذہبی میڈیا پر منافقین اتنا زیادہ چھائے ہوئے ہیں کہ مخلصین کی رات آج افکار خانہ میں طوطی کی آوازبن کر رہ گئی ہے۔