Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29مارچ1998
فیض احمد فیض ایک کمیونسٹ شاعر تھے۔ اس اشتراک خیال کی بناپر جواہر لعل نہرو سے بھی ان کی دسوتی تھی۔ ان کا ایک شعر یہ ہے:
ہم محنت کش جنگ والوں سے جب اپنا حصہ مانگیں گے ایک کھیت نہیں ایک دیش نہیں ہم ساری دنیا مانگیں گے
19ویں صدی کا نصف آخر اور بیسوی صدی کا نصف اول وہ زمانہ ہے جب کہ ساری دنیا اس قسم کے رومانی خیالات میں جی رہی تھی۔ اس عالمی اشتراکی نظام کے جواب میں مسلم مفکرین نے بھی ایک رومانی نعرہ بلند کردیا۔ یہ عالمی اسلامی نظام کا نعرہ تھا۔ دونوں طرف کے رومانی شامیانہ کے نیچے بے شمار لوگ اکٹھا ہوگئے۔ مگر اس سوسالہ رومانی جن کاونے نے اسلامی دنیا کو کوئی مثبت چیز دی لازماً غیر اسلامی دنیا کو۔ اس ناکامی کی وجہ یہ تھی کہ دونوں ہی قسم کے مفکرین ان تخیلات کی دنیا میں اپنا عمل بنارہے تھے اور کوئی انسانی محل حقائق کی زمین پر تعمیر ہوتا ہے کہ وہ باقی تخیلیات کی زمین پر۔