Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8ستمبر1998
ایک آدمی کوئی گناہ کرے۔ اس کے بعد اس کا ناصح اس کے سامنے اس کے گناہ کا ذکر کرے تو ایسے موقع پر آدمی کے ردعمل کی دوصورتیں ہیں۔اگر وہ واقعۃ اپنے کو گناہ گار سمجھتا ہوگا تو ناصح کی بات سے اس کے اندر سخت شرمندگی پیدا ہوگی۔ وہ اپنے گناہ کو یاد کرکے خدا سے اس کی معافی مانگنے لگے گا۔ اس کے برعکس اگر اس کا حال یہ ہو کہ گناہ کے باوجود وہ احساس گناہ سے خالی ہوکر وہ ناصح کی بات سن کر غصہ ہوجائے گا۔ اس کو محسوس ہوگا کہ ناصح اس کو ایسی غلطی کا مرتکب بنارہا ہے جس غلطی کو اس نے کہامیں عیش احساس گناہ آدمی کے اندر احتساب خوش جس کا جذبہ ابھارتا ہے اور وہ خدا کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے۔ اس کے برعکس احساس بے گناہی آدمی کو خود اس شخص کے خلاف بھڑکادیتا ہے جو اس کی غلطی پر اس کو نصیحت کررہا ہے۔