Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21نومبر1998
ایک مسلمان تاجر نے بتایا کہ ان کے چار بیٹے ہیں اور چاروں نالائق نکل گئے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ان بیٹوں کو پھول کی طرح رکھا۔ ان کو کبھی کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونے دی۔ مگر وہ میری آنکھوں کی ٹھنڈک بن سکے۔ میں نے کہا کہ لڑکوں کے بگڑنے کا سبب یہی ہے۔ کہ آپ نے انہیں پھول کی طرح رکھا۔ اگر آپ ان کو اس طرح رکھتے کہ وہ دنیا کے مسائل کا سامنا کرتیں۔ وہ ہر قسم کے تجربات سے گزریں تو ان کی زندگی یقیناً مختلف ہوتی۔ مگر آپ نے ان کو زندگی کی حقیقی تجربہ گاہ سے دور رکھا۔ موجودہ صورت حال اس کا نتیجہ ہے۔