Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10ستمبر1998
غلطی کرنا برانہیں ہے ۔ اصل برائی یہ ہے کہ آدمی غلطی کے بعد اپنی غلطی کا اعتراف نہ کرے۔ غلطی کا اعتراف نہ کرنا گویا آدمی کے غلط کار ہونے کو ثابت شدہ بنارہا ہے۔ اس کے برعکس جو آدمی غلطی کے بعد شرمندہ ہو اور کھلے دل کے ساتھ اپنی غلطی کا اعتراف کرلے اس کے اندر سچی توبہ جاگ اٹھے گی یہ توبہ اس کے گناہ کو اس طرح زائل کردےگی کہ جیسے کہ اس نے گناہ ہی نہیں کیا تھا۔