Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21جولائی1998
الداری نے اپنی کتاب کے مقدمہ میں یہ حدیث نقل کی ہے: لا خیر فی عبادۃ لا علم فیھا۔ (اس عبارت میں کوئی خیر نہیں جس میں اس کا علم نہ ہو) یہاں علم سے مراد شعور ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ خدا کے نزدیک صرف اس عبادت کی قیمت ہے جو باشعور عبادت ہو، بے شعور عبادت کی خدا کے نزدیک کوئی اہمیں نہیں۔