Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22نومبر1998
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: قل ربی اللہ تم استتم (کہو کہ اللہ میرا رب ہے اور اس پر جم جاؤ) برادرم محمد خالد ندوی سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ یہ صرف قول رب کی بات نہیں ہے بلکہ یہ فطرت کا ایک اصول ہے جس کا تعلق پوری زندگی سے ہے۔ یہ اصول ایک لفظ میں استثامت ہے۔دنیا میں آپ کوئی بھی کام کریں، خواہ وہ دینی نوعیت کا ہو یا علمی اور اقتصادی نوعیت کا ہو، ہر کام میں کامیابی کی لازمی شرط یہی ہے کہ آپ استفامت کے ساتھ اس سے جڑے رہیں، کسی بھی حال میں ایسا نہ کریں کہ آج ایک کام کریں اور کل دوسرا اور پرسوں تیسرا کام۔ استقامت کا میابی کا ذریعہ ہے۔ اور عدم استفامت یقینی طور پر ناکامی کا ذریعہ۔