Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25جنوری1998
دہلی میں مقیم ایک تعلیم یافتہ مسلمان اردو کے ساتھ انگریزی زبان بھی اچھی جانتے ہیں۔ انہوں نے میری کتاب ’’کتاب زندگی‘‘ پڑھی تو وہ ان کو اتنا زیادہ پسند آئی کہ انہوں نے فوراً اس کا انگریزی ترجمہ شروع کردیا۔ اب یہ ترجمہ تکمیل کے قریب ہے۔ ایک شخص نے ان سے کہا کہ اس کے بعد آپ ’’دعوت حق‘‘ کا انگریزی ترجمہ کر ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ دعوت والی بات مجھے زیادہ اسپائر نہیں کرتی۔
یہ صرف ایک شخص کی بات نہیں۔ یہی تقریباً تمام مسلمانوں کا حال ہے۔ میرے تجربہ کے مطابق،موجودہ زمانہ کا تقریباً ہر مسلمان اسلام کے نام سے صرف ایک قومی مذہب کو جانتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا کنسرن صرف مسلمان ہیں۔ غیر مسلم شعوری اعتبار سے اس کا کنسرن ہی نہیں۔ موجودہ حالات میں اگر کچھ لوگ دعوت کی بات کرتے ہیں تو وہ بھی صرف ایک اور تمغہ کے جذبہ کے تحت معنوی بتاکہ حقیقۃً غیر مسلموں سے محبت اورخیرخواہی کے جذبہ کے تحت۔