Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14نومبر1998
الدارمی نے اپنے مقدمہ میں ایک حدیث نقل کی ہے اس کے الفاظ یہ ہیں: لولااسائل لذھب العلم (اگر سوال کرنے والے نہ ہوتے تو علم چلا جاتا) یہ عین وہی چیز ہے جس کو موجودہ زمانہ میں اسپرٹ آف انکوائری کہا جاتا ہے۔ یعنی علم کی جستجوؤ جب علم کی جستجو ہوگی تو لوگوں کے ذہنوں میں سوال پیدا ہوگا۔ اگر صحت مند ماحول ہو تو یہ سوال وجواب علمی اور فکری ارتقا کا ذریعہ بن جائے گا۔