Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13مئی1998
ایک روایت کے مطابق، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ کی بابت فرمایا: خذوا شطر اینکم عن الحمیراء (اپنے دین کا نصف حصہ عائشہ سے حاصل کرو) سیرۃ ابن کثیر137/2
یہاں یہ سوال ہے کہ نصف دین سے کیا مراد ہے جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ اس سے مراد اسنسبالات ہیں جیسا کہ معلوم ہے، حضرت عائشہ سے بیعت کم و بیش منقول یں البتہ قرآن و حدیث کی تشریح یا توحید کے سلسلہ میں ان کی بہت سی روایتیں حدیث اور سیرت کی کتابوں میں آئی ہیں۔ اس معاملہ میں عائشہ ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ کسی بھی دوسرے صحابی کے مقابلہ میں وہ اس پہلو سے نہایت ممتاز ہیں۔ قرآن و حدیث یا اسوۂ رسول کے بارے میں ان کی جو توجیہات و تعبیرات میں وہ اپنی تفکیر یا تفقہ کا اعلیٰ ترین حصہ ہیں۔ میری تمنا ہے کہ میں اس پہلو سے عائشہ پر ایک کتاب لکھوں۔