Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10فروری 1998
کشمیر کے ایک صاحب نے کہا کہ میں دس سال سے ماہنامہ الرسالہ پڑھتا ہوں۔میرے ذہن میں ایک سوال ہے الرسالہ کا پیغام جنرل ہے یا صرف مسلمانوں کے لیے میں نے کیا کہ اس کا پیغام مسلمانوں اور غیر مسلموں دونوں کے لیے ہے انہوں نے کہا کہ پھر کیا وجہ ہے کہ آپ نزاعی معاملات میں صرف مسلمانوں کو قصوروار ٹھہراتے ہیں، غیرمسلموں کے خلاف کو نہیں لکھتے۔
میں نے کہا کہ دونوں باتیں ایک دوسرے سے الگ ہیں جہاں تک پیغام کا سوال ہے تو وہ سب کے لیے نظام ہے مذہب دونوں انہوں کے درمیان کوئی نزاع پیدا ہو داعی اور مدعو کا سوال پیدا ہوجاتا ہے اور جب کوئی معاملہ داعی اور مدعو کے درمیان ہو تو شریعت کا تقاضا ہے کہ داعی یک طرفہ طور پر ذمہ داری لیکر نزاع کو ختم کردے۔ ایسے معاملے میں الرسالہ مسلمانوں کو یہ نصیحت کرتا ہے کہ وہ اپنی اس ذمہ داری کو اداکریں جو داعی کی حیثیت سے ان کے اوپر عائد ہوتی ہیں یعنی نزاعی معاملات کو یکطرفہ صبر کے ذریعہ ختم کردینا۔