Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9اکتوبر1998
قرآن میں ہے کہ: وتقلبک فی السجدین (القراء219)اس آیت کے تحت مولانا شبیر احمد عثمانی نے لکھا ہے کہ بعض سلف نے کیا ہے کہ ساجدین سے آپ کے کیا مراد ہیں یعنی آپ کے نور کا ایک نبی کی صلب سے دوسرے نبی کی صلب تک منتقل ہونا اور آخر میں نبی ہوکر تشریف لانا، بلکہ بعض مفسرین نے اس نقطہ سے حضور کے والدین کے ایمان پر استدلال کیا ہے واللہ اعلم(487)
یہ بلا شبہ ایک بعید استنباط ہے۔ اس قسم کا بعید استنباط اگر جائز ہو تو دنیا کی کوئی بھی تصور ایسا نہیں جس کو قرآن کے الفاظ سے نکالاناجاسکتا ہو۔ اس قسم کا بعید استنباط اگر ہمارے لیے درست ہو تو دوسروں کے لیے بھی ہمیں اس کو درست ماننا پڑے گا۔