Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19ستمبر1998
دہلی میں ایک سینٹ اسٹیفنس کالج ہے۔ وہ110سال پہلے قائم ہواتھا۔ دوسرے مسیحی اداروں کی طرح اسمبلی کے نام سے اس کا ہال میں ایک اجتماع ہوتا ہے۔ جس میں کالج کے طلبہ اور اساتذہ شریک ہوتے ہیں۔15ستمبر1998کو اس اجتماع میں مجھے خطاب کرنے کی دعوت دی گئی۔ مجھے جو موضوع دیا گیا تھا وہ یہ تھا:Misunderstandin against India
اس کے مطابق میں نے ایک تقریر کی اور ان غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جو آج کل اسلام کے خلاف پھیلی ہوئی ہے۔
موجودہ زمانہ میں وسیع المشری کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر غیر مسلم اداروں میں اس طرح کے اجتماعات ہوتے ہیں جہاں مسلم علماء کو یہ دعوت دی جاتی ہے کہ وہ وہاں آکر مذہب اسلام کی خصوصیات بنیا کریں۔ تاہم یہ مواقع بہت کم استعمال ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے علماء وقت کی زبان اور اسلوب سے واقف نہیں۔ وہ صرف مناظرانہ اسلوب کو جانتے ہیں، اور مناظرانہ اسلوب آج کی دنیا میں قابل قبول نہیں۔