Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6فروری1998
دارالسلام دیوبند حنفی مسلک کا ایک ادارہ ہے جہاں حدیث اور دوسری چیزیں تمام تر حنفی مسلک کے اصول پر پڑھائی جاتی ہیں دارالعلوم کے ایک صاحب حجاز گئے وہاں ان کی ملاقات شیخ عبداللہ بن یاز سے ہوتی ہے کہ ایک حنبلی عالم ہیں چونکہ حنفی مسلک میں بہت زیادہ قیاس سے کام لیا جاتا ہے، شیخ باز نے مذکورہ شیخ الحدیث سے پوچھا کہ آپ لوگ دین میں اتنا زیادہ قیاس کیوں کرتے ہیں شیخ باز مکمل طور پر ہونابناہی اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شیخ الحدیث نے کہا کہ اگر ہم قیاس نہ کریں تو آپ سمجھ گئے ہیں کہ آپ کی نسبت سے اس آیت کو سمجھنا ہی ناممکن ہوجائیں۔ من کان فی ھذہ اعمی فھوفی الأخرۃ اعمی واضل سبیلا (الاسلام42)
قیاس کو درست ثابت کرنے کے لیے یہ استدلال صحیح نہیں۔ قرآن کی مذکورہ آیت کامعاملہ تاویل کا معاملہ ہے نہ کہ قیاس کا معاملہ۔ تاویل ایک موجود شخص میں ظاہری اشکال کو وضع کرنے کا کام ہے۔ جب کہ قیاس یہ ہے کہ ایک ایسا مسئلہ فرض کیا جائے جس کے بارے میں شریعت میں کوئی مخص موجود نہ ہو اور پھر ذاتی قیاس کے ذریعہ اس کا شرعی حکم متعین کرنے کی کوشش کی جائے۔