Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3اکتوبر1998
یکم اور دو اکتوبر کو میں بھوپال میں تھا۔ آج وہیں سے واپس آیا۔ بھوپال میں یونیورسٹی قائم ہوئی تو مسلمانوں نے مطالبہ کیا کہ اس کا نام برکت اللہ یونیورسٹی رکھا جائے۔ برکت اللہ صاحب کو پال کے ایک فریڈم فائٹر تھے۔ مسلم ووٹ کے لیے کانگریس حکومت نے یونیورسٹی کا نام برکت اللہ یونیورسٹی رکھ دیا۔
یہاں کی ایک مجلس میں میں نے مسلمانوں سے کہا کہ مجھے یہ بات بڑی سطحی معلوم ہوتی ہے۔ میرے بس میں ہو تو میں اس کا نام بدل کر بھوپال یونیورسٹی یا یونیورسٹی آف بھوپال رکھ دوں۔ مجھے ان مسلمانوں پر حیرت ہے جنہوں نے بھوپال یونیورسٹی جیسا شاندار نام چھوڑکر برکت اللہ یونیورسٹی جیسا نام پسند کیا۔