Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30جون1998
جماعت اسلامی ہند کا آل انڈیا اجتماع14تا17نومبر1997کو شہر حیدرآباد میں ہوا۔ اس میں تقریباً چار ہزار مردوخواتین شریک ہوئے۔ ماہنامہ زیدتی نو (دسمبر1997)کے اشارات میں اس کی شاندار کارگزاری کی رپورٹ چھپی ہے اسی کے ساتھ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ملت ناتواں سے ناتواں ہوتی جارہی ہے‘‘ (نعمر9)
یہی ہر مسلم ادارہ اور ہر مسلم جماعت کا حال ہے جو سینکڑوں کی تعداد میں اس ملک میں قائم نہیں ہر ایک جب اپنی جماعت کی کارگزاری بیان کرتا ہے تو وہ مناسبت شاندار ہوتی ہے اگر اس کے ساتھ ہر ایک یہ بھی خبردیتا ہے کہ ملت مسلمہ کا حال بد سے بدترہوتا جارہا ہے۔ کیسی عجیب بات ہے کہ جس ملت کے ادارے جماعتیں اور تحریکیں شاندار کارنامے انجام دے رہی ہوں؟ خود وہ ملت عیر شاندار حالت میں پڑی ہوتی ہے بلکہ اس کا حال دن بدن بدسے بدتر ہوتا جارہا ہو۔