Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11مارچ1998
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ نے فرمایا: لان امافی فاشکراھب الی من ان ابتلی فاصبر۔ یعنی مجھے سافیت حاصل ہو اور میں اس پر شکر کرو۔ یہ مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں آزمایاجاؤں اور میں اس پر صبر کروں (فتح الباری181/6)
آزمائش کا فیصلہ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اللہ اپنے فیصلے کے تحت کسی بندے کو آزمائش میں ڈالے تو اس کو چاہیے کہ وہ شکایت اور مایوسی کی نفسیات سے اپنے آپ کو بچاتے، وہ پوری طرح صبرورضا کا طریقہ اختیار کرے۔ لیکن جہاں تک خدا کا تعلق ہے، اس کا اپنا حال ہی ہونا چاہیے کہ وہ ہمیشہ اللہ سے سلامتی اور عافیت مانگے اور وہ جو بھی عافیت پر سراپا شکر و سپاس بن جائے۔