Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18فروری1998
آج مراکو کی راجدھانی رباط میں پیس کے موضوع پر ایک انٹر نیشنل سمینار تھا یہ سمینار یونیسکو اور شاہ مراکو کے تعاون سے کیا گیا۔ مجھے اس سمینار میں پھر اسلام اینڈ پیس کے موضوع پر بولنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا مگر میں بعض اسباب سے اس میں نہ جاسکا اجل امن کے موضوع پر ہندوستان کے اندر اور ہندوستان کے باہرکثرت سے اجتماعات ہورہے ہیں۔ مجھے بار بار ان میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ ان کانفرنسوں میں ہر مذہب کے لوگ بلائے جاتے ہیں مگر میرا تجربہ ہے کہ مسلم رہنماؤں، دانشوروں کا ذہن اس کے موضوع پر واضح نہیں پیرس سے ہندوستانی سفیر کا ٹیلی فون آیا تھا کہ آپ ضرور رباط کے سمینار میں شرکت کریں۔ میں نے کہا کہ مجھے اس کی اہمیت کا احساس ہے کیوں کہ اگر میں وہاں نہیں گیا تو کوئی دوسرا مسلمان شاید اس موضوع پر واضح اسلامی رہنمائی نہ دے سکے مگر مشکل یہ ہے کہ بعض اسباب کی بنا پر میرے لیے اس میں شرکت کرنا ممکن نہ ہو سکے گا۔