Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14اکتوبر1998
امریکی صدر بل کلنٹن اور مانکا لیونسکی کے مسئلہ پر امریکہ میں اوپی نین پال کرایا گیا اس میں ایک سوال یہ تھا کہ کیا آپ اور کلنٹن کو مفنی رول ماڈل (Negative Role Model)سمجھتے ہیں۔ رائے دینے والوں میں سے65فیصد نے جواب دیا کہ ہاں۔ اس خبر کو پڑھ کر میں نے سوچا کہ مسلم دنیا میں موجودہ زمانہ کے تقریباً تمام لیڈر نیگیٹو رول ماڈل کا کام کررہے ہیں، مگر کوئی ان کو پکڑنے والا نہیں۔