Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11ستمبر1998
مسند احمد میں ایک روایت ہے۔ حضرت عثمان کے غلام ان کے بارے میں کہتے ہیں کہ: کان عثمان بغتل کل یوم مرۃ (حضرت عثمان روزانہ ایک بار غل کرتے تھے) ایک اور روایت میں ہے کہ: کان یغسل کو یوم مرۃ اومرتین (حضرت عثمان روزانہ ایک بار یا دوبار غسل کرتے تھے) اس طرح کی روایتیں اس بات کی تردید کرتی ہیں کہ اسلام میں صرف ہفتہ وارغسل ہے۔ حضرت عائشہ کی ایک روایت کی بنیادپر یہ غلط باتیں پھیلی ہے۔ مگر اس روایت کا یہ مطلب نہیں ہے۔