Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12اگست1998
رات کو نظام الدین میں خواب دیکھا کہ میری ملاقات جماعت اسلامی کے کچھ لوگوں سے ہوئی ہے۔ وہ اپنے نظریہ کے مطابق اسلامی غلبہ کی بات کرتے ہیں۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ اسلام کا غلبہ کون قائم کرے گا۔ وہ جواب دیتے ہیں کہ مسلمان۔ میں کہتا ہوں کہ مسلمان اگر اس قابل ہوتے کہ وہ اسلام کا اجتماعی غلبہ قائم کرسکیں تو ان کی انفرادی زندگی میں اسلام آج ہی قائم ہوچکا ہوگا۔
اسلام خود سے تو قائم نہیں ہوجائے گا۔ کوئی اس کو قائم کرنے والا ہوگا۔ جب تک اس کو قائم کرنے کے لیے اہل افراد موجود نہ ہوں’’اسلام کا غلبہ قائم کرو‘‘ اور ’’اسلام کا قانون نافذ کرو‘‘ جیسی تحریک چلانا ایک دیوانگی ہے نہ کہ حقیقی معنوں میں کوئی مفید اسلامی کام۔