Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20نومبر1998
وندے ماترم ایک لمبی نظم ہے۔ وہ سنسکرت آمیز بنگلہ زبان میں ہے۔ اس کے مصنف بینکم چند چٹرجی تھے۔ وہ1838میں24پرگناس بنگال میں پیدا ہوئے اور1894میں کلکتہ میں وفات پائی۔بنگلہ زبان میں ان کا ایک ناول آنندمنو کے نام سے ہے جو1884میں شائع ہوا اس ناول کے ایک کردار کی زبان سے بندے ماترم کا گیت نقل کیا گیا ہے۔ آبرووندونے اس گیت کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔ انہوں نے وندے ماترم کے لفظ کا ترجمہ انگریزی میں اس طرح کیا ہے:Mother I bow to you
اس نظم کے ابتدائی حصہ میں ہندوستان کی ندیوں اور پہاڑوں کی عظمت بیان کی گئی ہے۔ اس کے بعد دیش کے حق میں مزید عقیدت مندی کا اظہار ہے یہاں تک کہ کہا گیا ہے کہ اے بھارت تمہیں درگاہو تمہیں لکشمی ہو۔ اس طرح بھارت کو دیوی دیوتا جیسا درجہ دے دیا گیا ہے۔ آر ایس ایس اور دوسرے بہت سے ہندوؤں نے وندے ماترم کو اپنے قومی گیت کے طور پر لے لیا۔ وہ اپنے اجتماعات کے شروع میں اس کو گاتے ہیں۔ اس طرح ان کے اسکولوں میں صبح کی اسمبلی میں اس کو گایاجاتا ہے۔