Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2فروری1998
ریڈیوسن رہا تھا کہ اچانک خیال آیا کہ یہ ریڈیو سیٹ میرے اور براڈ کاسٹنگ مشین کے درمیان آلۂ وسط (بیچ کاآلہ) ہے۔ وہ براڈ کاسٹنگ مشین سے جزوں کو لے کر میرے کانوں تک پہنچا رہا ہے۔
ٹھیک یہی معاملہ امت وسط (البقرہ23)کا بھی ہے۔ قرآن کے مطابق، مسلمان امت وسط (درمیانی امت) ہیں۔یعنی وہ کلمۂ حق کو بواسطۂ رسول خدا سے لے کر عام انسانوں تک پہنچانے والے ہیں۔ ریڈیو سیٹ میں اگر خرابی آجائے اور وہ نشر کرنے والے اور سننے والے کے درمیان آلۂ وسط ہونے کی حیثیت کھودے تو اس کو کباڑیے کے حوالے کردیا جاتا ہے۔ اس طرح مسلمان اگر خالق اور خلق کے درمیان وسیلہ وسط بنے کے اہل نہ رہیں تو وہ اس قابل ہوجائیں گے کہ انہیں دنیا کے کوڑے خانہ میں پھینک دیا جائے۔ کوئی بھی دوسری صفت انہیں خدا اور بندوں کی نظر میں قیمت دینے والی نہیں۔