Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3نومبر1998
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کو اکنامک ٹائمس ایوارڈ1998ملا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا، اکتوبر24کے مطابق انہوں نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بڑے آدمی پیدا نہیں ہوتے۔ یہ دراصل عام لوگ ہیں جو بڑے چیلنج کو قبول کرکے بڑے آدمی بن جاتے ہیں:
There have never been great men there have only been ordinary man who have taken on great challenges.
اصل یہ ہے کہ چیلنج آدمی کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو جگاتا ہے۔ پیدائشی طور پر ہر آدمی کے اندر بے پناہ صلاحیت موجود ہوتی ہے مگر یہ صلاحیت خود سے ظہور میں نہیں آتی۔ صلاحیتوں کے عملی ظہور کے لیے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ایسا ہی جسے پانی کے اندر اسٹیم پاور چھپا ہوا ہے۔ مگر یہ اسٹیم پاور اس وقت وقوع میں آتا ہے جب کہ پانی کو نہایت تیز آگ پر رکھ کراس کوگرم کیا جائے۔