Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8جنوری1998
تعلیم القرآن کا عام مزاج یہ ہے کہ اس میں غیر ضروری طور پر آیات قرآنی کی سیاسی تشریح کی جاتی ہے اس کی ایک مثال سورہ الفرقان میں نظر آئی۔ آیت نمبر52(اور ان سے جہاد کرو قرآن کے ذریعہ جہاد کبیر) اس کی تشریح میں صاحب تفہیم لکھتے ہیں۔۔۔ اس میں زبان و قلم کا جہاد بھی شامل ہے اور جان و مال کا بھی اور توپ و تنگ کا بھی (تفہیم القرآن457/3)
اس تشریح میں توپ و تنگ واضح طور پر ایک پرجسارت رضامند ہے آیت میں قرآن کے ذریعہ جہاد کا حکم دیا گیا ہے پھر اس کا توپ وتنگ سے کیا تعلق ہے جہاد دعوت ہےنہ کہ جہاد حرب القرطبی نے لکھا ہے کہ اس آیت میں جہاد یا سیف کی تشریح بعید ازقیاس ہے کیوں کہ سورہ الفرقان مکی ہے اور قتال کا حکم آنے سے پہلے اتری ہے (ھذا فیہ بعد۔ لان السمودۃ مسکیۃ نزلت قبل الامر باقتال)تفسیر القرطبی58/13