Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9ستمبر1998
الرسالہ اب کمپیوٹر کے ذریعہ ٹائپ میں چھپ رہا ہے۔ پہلی بار الرسالہ کے کچھ صفحات کمپیوٹر ٹائپ پر چھاپے گئے تو ناندیڑ سے ایک خط مورخہ27جون آیا۔ یہ النور ایک ایجنسی کی طرف سے تھا۔ انہوںنے لکھا تھا کہ مجھے جولائی1998کا الرسالہ ملا جس میں آپ نے چند مضامین کمپیوٹر کے لکھے ہیں۔ کمپیوٹر کی لکھائی کسی بھی قاری نے پسند نہیں کی۔ اگر آئندہ سے پرچہ اس طرح آئے تو پرچہ لینے سے انکار کیا ہے۔
یہ ایک دلچسپ مثال ہے کہ لوگ کس طری نئی چیزوں کے مخالف ہوجاتے ہیں۔ آزادی سے پہلے انگریزوں نے ہندوستان میں پہلی بار ٹائپ کی چھپائی اور پائپ کے ذریعہ پانی کی سپلائی کا انتظام کیا۔ اس وقت اکبر الہ آبادی نے یہ شعر کہا تھا: