Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6جنوری1998
ایک تعلیم یافتہ مسلمان نے لکھا کہ جہاد(بمعی خالی )کے لیے اقتدار یا حکومت کی شرط نہیں ہے ایک یا چند مسلمان بھی جہاد کرسکتے تھے انہوں نے ابوبصرصحابی کی مثال دی ہے اور لکھا ہے کہ وہ اکیلے تھے مگر انہوں نے مکہ کے مشرکوں کے خلاف جہاد کیا۔
یہ ایک بے اصل بات ہے ابوبصر کے واقعہ کی تفصیل کسی بھی کتاب میں حدیبیہ کے تحت دیکھی جاسکتی ہے یہ صحیح ہے کہ انہوں نے دومشرکوں میں سے ایک پر غلبہ پاکر اس کو قتل کردیا تھا مگر اس کے بعد جب دونوں بھاگ کر مدینہ آئے تو اس وقت کیا ہوا رسول اللہ نے ابوبصرکےفعل کی سو لقویب نہی کی بلکہ یہ فرمایا اس کی ماں کا براہو یہ جنگ کو بھڑکانے والا ہے، اگر کسی نے اس کا ساتھ دیا (وَیَل امہ مسئقر حرب لوکان لصاحد) فتح الباری391/5
کیسی عجیب بات ہے کہ جس واقعہ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عدم اتفاق کا اظہار کیا اسی واقعہ سے اسلام کا اصول اخذ کیا جائے۔