Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11نومبر1998
کلیم محمد سعید دہلوی کو کرانی میں17اکتوبر1998کو قتل کردیا گیا۔ پاکستان کے اخبار نوائے وقت کے شمارہ18اکتوبر میں اس کی تفصیلات شائع ہوئی ہیں۔ ان کے قتل پر مختلف لوگوں نے اپنے تفصیلاتی بیان دیئے ہیں۔ ان میں سے ایک پاکستان کے مشہور کھلاڑی عمران خاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دارالقتل بنادیا گیا ہے۔ عمران خاں کا یہ بیان پاکستان کے بارے میں بالکل لفظی طور پر درست ہے۔
1947سے پہلے ہندوستانی مسلمانوں نے بہت بڑے پیمانے پر پاکستان کی حمایت کی تھی پاکستان بناتو ہر مسلمان وہاں جانے کا خواب دیکھنے لگا۔ مگر آج کوئی بھی مسلمان پاکستان(بنگلہ دیش) جانے کے لیے تیار نہیں۔ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کی تعداد پاکستان سے زیادہ ہے اور یہ لوگ اپنے آپ کو پاکستان کے مقابلہ میں ہندوستان میں زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔ یہ ہے برصغیر کے مسلمانوں کی سوسالہ ہنگامہ خیز سماعت کا آخری انجام۔