Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19جولائی1998
دنیا میں سب سے زیادہ کی چیز میرے تجربے کے مطابق، ریڈیم اور پلاٹینم نہیں۔ سب سے زیادہ کم جو چیز ہے وہ ایسے انسان ہیں جن کے اندر ساؤنڈتھنکنگ ہو۔ ایک ہزار میں999سے بھی زیادہ ایسے لوگ ہیں جو صحیح سوچے اور صحیح رائے قائم کرنے کی صفت سے محروم ہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ہر آدمی کسی چیز سے محبت کرتا ہے اور کسی چیز سے نعوشاریبہ چیز ہر آدمی کے اندر متعصبانہ سوچ پیدا کر دیتی ہے، حتیٰ کہ ان کے لیے بے لاگ رائے قائم کرنا ممکن نہیں رہتا۔ اپنے بارے میں میرا خیال یہ ہے کہ میرے اندر اگر کوئی ایک قابل کر صفت موجود ہے تو وہ یہی ہے۔