Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21دسمبر1998
آج رمضان1419کی پہلی تاریخ ہے۔ صبح کو جب میں پہلے روزہ کی سحری کھا رہا تھا تو خیال آیا کہ قرآن کے مطابق، روزہ کا مسئلہ یہ ہے کہ آدمی کے اندر تقویٰ اور شکر کی صفت پیدا ہو۔ تقویٰ کا مطلب ہے اللہ کی طرف سے اندیشہ ناک رہنا اور شکر کا مطلب ہے اللہ کی نعمتوں کا گہرا اعتراف کرنا۔ یہ انسان کے اوپر اللہ کا حق ہے مگر اللہ نے انسان کو مجبور نہیں کیا۔ بلکہ اس کو آزاد رکھ کر یہ موقع دیا کہ وہ اختیارانہ طور پر اس کا ثبوت دے۔ یہ گویا انسان کی طرف سے حقیقت واقعہ کا اعتراف ہے۔ روزہ کا مقصد یہ ہے کہ مخصوص حالات پیدا کرکے آدمی کو اس اعتراف کا موقع دیا جائے۔