Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10جون1998
ونگ کمانڈر یوسف خاں صاحب نے بتایا کہ1996میں ایک بڑا امریکی تاجر اپنے ذاتی ہوائی جہاز سے دہلی آیا۔ وہ تاج محل دیکھنا چاہتا تھا۔ ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ امریکی تاجر اور ہندوستان کا امریکن سفیر دہلی سے آگرہ گئے۔ یوسف خاں صاحب اس جہاز کے پائلٹ تھے۔ امریکی تاجر سے گفتگو کے دوران اسلام کا ذکر آیا۔ انہوں نے اس کے سامنے اسلامی روحانیت کا ذکر کیا۔ یہ سن کر امریکی تاجر نے تعجب کے ساتھ کہا کہ کیا آپ کا خیال ہے کہ اسلام میں روحانیت کا پہلو بھی ہے؟