Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم مارچ1998
برادرم محمد خالد ندوی (عمر22)سے میں نے کہا کہ میرے ایک استاد کا کہنا تھا کہ آدمی کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ اونچا نشانہ اپنے سامنے رکھے اگر اس کو ٹیلے پر چڑھنا ہے تب بھی وہ اپنی ذہن یہ بنائے کہ اس کو پہاڑ کے اوپر چڑھنا ہے میں نے کہا کہ اگر آپ علم کے میدان میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو آپ بھی اس سلسلہ میں بڑا نشانہ اپنے سامنے رکھیں۔ آپ یہ سوچیں کہ مجھ کو سید سلیمان ندوی بننا ہے۔ جتنا بڑا نشانہ ہوگا اتنا ہی بڑا حوصلہ ہوگا اور اس کی نسبت سے آدمی کے اندر محنت کا مزاج پیدا ہوگا۔