Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم جون1998
ریڈیو پر جو نیوز بلیٹن آتا ہے اس کے آخر میں ہمیشہ کھیل کی خبریں ہوتی ہیں۔ 31مئی کو میں بی بی سی لندن پر خبریں سن رہا تھا۔ آخر میں کھیل کی خبریں آنے لگیں۔ اناؤنسر نے جرمنی کے ہارنے کی خبر دیتے ہوئے کہا’’جرمن کے لیے کھیل کھوٹے ہوئے اوسروں کی کہانی بن گیا‘‘۔ یہ سن کر مجھے آخرت کا معاملہ یاد آگیا۔ میں نے سوچا کہ یہی معاملہ زیادہ بڑے پیمانہ پر بیشمار انسانوں کے ساتھ پیش آنے والا ہے۔ یہ لوگ جب موجودہ دنیا کی زندگی گزارکر آخرت میں پہنچیں گے تو ان کو محسوس ہوگا کہ دنیا کی زندگی میں وہ اپنے کو کامیاب سمجھتے تھے مگر آخرت کے اعتبار سے ان کی زندگی کھوئے ہوئے مواقع کی کہانی بن چکی ہے۔