Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25اکتوبر1998
لاہور کے ماہنامہ میثاق (اکتوبر1998)میں ڈیکٹر اسرار احمد صاحب کی ایک مفصل تقریر چھپی ہے جس کا عنوان ہے: صلح حدیبین اندرون ععرب تکمیل انتقلاب کی تمہید اس میں وہ کہتے ہیں کہ درحقیقت اس صلح اور معاہدہ کا مطلب یہ تھا کہ قریش نے نبی اکرم کو ایک سیاسی طاقت کی حیثیت سے تسلیم (Recognise)کر لیا۔
صلح حدیبیہ کی بابت یہ خود ساختہ نظرہ اس سے پہلے مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی نے پیش کیا تھا۔ اس کو ڈاکٹر اسرار احمد جلد دوم ان کے ہم فکر لوگ دہراتے رہتے ہو۔ مگر یہ ایک خیالی مضمون بندی ہے۔ صلح حدیبیہ مسلمہ طور پر یےطرفہ شرائط کو مان کر کی گئی۔ اگر یکطرفہ شرائط پر صلح کا نام سیاسی فتح ہے تو پاکستان کے یہ علما، اردودانشور پاکستان سے کیوں نہیں کہتے کہ وہ یک طرفہ شرائط پر انڈیا سے صلح کرلیں۔ اور پھر سیاسی فاتح مل جائیں۔