Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18جنوری1998
تعبیر حیات (25دسمبر1997)میں رابطہ عالم اسلام کی ڈپٹی جنرل سکریٹری شیخ محمد نام العبوری کے ایک سفر نامہ کے اقتباسات چھپے ہیں اس میں شیخ موصوف لکھتے ہیں کہ ہندوستان کے مسلمان معمولی انصاف سے بھی محروم رہے ہیں (صفحہ11)یہ ایک بے اصل بات ہے حقیقت یہ ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کو یہاں کے نظام کی طرف سے اتنا زیادہ انصاف ملا ہوا ہے جو انہیں اکثر مسلم ملکوں میں بھی حاصل تھا۔ مثال کے طور پر اندراگاندھی کی حکومت نے جماعت اسلامی پر بین لگاکر اس کو کالعدم کردیا اس کے بعد وہ لوگ اپنا مقدمہ ہندوستان کے سپریم ےکورٹ میں لے گئے سپریم کورٹ نے حکومت کے فیصلہ کو مکمل طور پر رد کرتے ہوے جماعت اسلامی کو کامل آزادی دے دی آج دہلی میں ان کا بہت بڑا سینٹر قائم ہے وغیرہ وغیرہ۔
مسلم دانشور مغربی میڈیا پر ڈس انفارمیشن کا الزام لگاتے ہیں مگر یہ الزام زیادہ بڑے پیمانہ پر خود مسلمانوں کے لکھنے اور بولنے والوں پر آئید ہوتا ہے۔