Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3ستمبر1998
28اگست کو میں بخارسٹ (رومانیہ) گیا تھا۔ آج رات وہاں سے واپس آیا۔ یورپ کے یہ سفر ایک انٹر نیشنل کانفرنس میں شرکت کے لیے ہوا تھا۔ ایک دن میں ایک مقام پر کھڑا ہوا تھا۔ اچانک ایک صاحب کوٹ پتلون پہنے ہوئے اور ٹائی لگائے ہوئے میرے سامنے آکر کھڑے ہوگئے۔ السلام علیکم کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں شیخ صالح العبنیہ ہوں۔ چند سیکنڈ کے لیے میں ان کو پہچان نہ سکا۔ شیخ صالح البعید سعودی عرب کے رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سکریٹری ہیں۔ سعودی عرب ےکے اخبار العالم الاسلامی میں اکثر ان کی تصویر آتی ہے۔ ان تصویروں میں ہوگا ہمیشہ روایتی سعودی لباس میں ہوتے ہیں۔ مگر آج وہ کوٹ پتلون پہنے ہوئے تھے۔
یہ عربوں کا عام مزاج ہے۔ وہ اپنے ملک میں اپنا فوجی لباس پہنتے ہیں۔ مگر یورپ اور امریکہ میں وہ اپنا فوجی لباس اتارکر کوٹ پتلون پہن لیتے ہیں۔ ہندوستانی علماء کبھی ایسا نہیں کریں گے۔ مگر عرب علماء کے لیے یہ ایک عام بات ہے۔