Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4جولائی1998
مسلم محمد علماء میں عام طور پر یہ ذہن پایا جاتا ہے کہ اسلامی شریعت کامل اور افضل ہے اور دوسری شریقین نمبر کا حل اور خبر افضل ہے۔ اس نظریہ کی تائید میں ایک غلط مفروضہ ایجاد کہا گیا ہے۔ وہ یہ کہ شریعتوں کے درمیان تدریج پائی جاتی ہے حالانکہ شریعتوں کے درمیان تدریج کا کوئی بھی ثبوت نہیں۔
مثال کے طورپر حضرت آدم جو پہلے انسا ن بھی تھے اور پہلے پیغمبر بھی۔ قرآن کے مطابق، ان کے دوبیٹوں میں نزاع برپاہوئی۔ یہاں تک کہ ایک بھائی دوسرے بھائی کے قتل کے درپے ہوگیا دوسرے بھائی نے کہا کہ اگر تم میرے قتل کے لیے ہاتھ بڑھاؤ تب بھی میں تمہارے قتل کے لیے ہاتھ نہیں بڑھاؤں گا (المائدہ28)یہ پہلے پیغمبر کے زمانہ کا واقعہ ہے مگر آخری پیغمبر کے یہاں بھی عین یہی تعلیم ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے بعد امت میں بگاڑپیدا ہوگا تو تم آپس میں لڑائی نہ کرنا۔
ایک صحابی نے کہا کہ اگر کوئی مارنے کے لیے آجائے تو اس وقت آہ کہ میں کرنا چاہیے۔ آپ نے جواب دیا کہ فلیکن کبرابنی آدم (سنن الی داود98/4)یعنی آدم کے دو بیٹوں میں سے ایک بیٹا بنے۔