Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9اگست1998
ایک نوجوان عالم ہمارے یہاں کام کی تلاش میں آئے۔ میں نے ان کو اپنے معاون کے طور پر رکھ لیا۔ کچھ دن تک وہ ہمارے یہاں آتے رہے۔ اس کے بعد وہ اچانک غائب ہوگئے۔ انہوں نے اپنے بارے میں ہمیں کوئی اطلاع نہ دی۔ ایک عرصہ کے بعد معلوم ہوا کہ کسی اور ادارہ میں ان کو مشاہرہ میں تھوڑے سے اضافہ کے ساتھ ایک کام مل گیا۔ چنانچہ وہ وہاں چلے گئے۔
اس کا نام بے اصولی ہے۔ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں سے مجھے بار بار اس قسم کی بے اصولی کا تجربہ ہوا۔ لوگ بظاہر نماز روزہ کے پابند ہوتے ہیں۔ ان کا لباس شرعی لباس ہوتا ہے۔ جب وہ بولتے ہیں تو ہمیشہ وہ اپنے آپ کو اسلامی ظاہر کرتے ہیں۔ مگر وہ پہلے ہی موقع پر بے اصولی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ ان کو مدرسہ کے اندر یا مدرسہ کے باہر جو دین بتایا گیا اس میں نماز روزہ کے مسائل تو تھے، مگر اس میں بے اصولی کا۔ (Unprincipled Behaviour)