Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22جنوری1998
سورۃ القصص میں بتایا گیا ہے کہ قارون سے اس وقت کے صالحین نے کہا: لا تفرح ان اللہ لا یحب الفرحین (القصص76)اس آیت کی تشریح کرتے ہوئے مولانا ابن احسن اصلاحی لکھتے ہیںکہ: خدا کی بخشی ہوئی نعمتوں کے غرور میں خدا ہی کے خلاف نہ اکڑو،(ندبرقرآن840/4)۔
یہ تشریح صحیح نہیں نرح کا مطلب اردو میں اترانا یا ناز کرنا ہے قارون کا اپنے مال کی بنیاد پر اترانا یا ناز کرنا خدا کے مقابلہ میں نہیں تھا بلکہ وہ انسان کے مقابلہ میں تھا۔ ناز کی نفسیات ہر حال میں غلط ہے جن پر ناز کرنا،تاریخ پر ناز کرنا، ادارہ پر کام کرنا، شخصیتوں پرناز کرنا، وغیرہ سب اتنا ہی برے ہیں جتنا کہ قارون کا ناز کسی بندہ کے اندر خدا جو نفسیات دیکھنا چاہتا ہے وہ تواضع کی نفسیات ہے نہ کہ فخر وناز کی نفسیات۔