Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4اکتوبر1998
بی بی سی پر آج ضیاء الدین شکیب کا انٹرویو سنا۔ وہ پاکستانی مسلمان ہیں اور لندن میں رہتے ہیں۔ اردوزبان کے بارے میں بولتے ہوئے انہوں نے جو باتیں کہیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ برصغیرہندمیں پہلے عیسائیوں نے بائبل کا ترجمہ اردو میں شائع کیا۔ اس کے بعد شاہ عبدالقادر دہلوی اور شاہ رفیع الدین دہلوی نے اردو میں قرآن کا ترجمہ کیا۔ انہوں نے اور بھی کئی باتیں بتائیں۔ مثلاً یہ کہ آزادی سے پہلے انگریز ہندوستان کی تمام زبانوں میں سے اردو کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے تھے۔ حتیٰ کہ کوئن وکٹوریہ نے بھی اردو سیکھی تھی۔ اس کے لیے آگرہ سے عبدالکریم صاحب بطور ٹیوٹر لندن بھیجے گئے تھے وغیرہ۔