Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9جون1998
ایک تعلیم یافتہ ہندو نے مہاتما گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انگریز اور گاندھی کا ٹکراؤ ہوا۔ مگر آخر میں ہسٹری نے کسی کو Justifyکیا۔ ہسٹری نے Justifyکیا گاندھی کو۔
میں نے کہا کہ جسٹی فیکیشن کا معیار (Criterion)کیا ہے۔ آپ کے ذہن میں شاید یہ ہے انگریز ہندوستان سے چلے گئے اور ملک میں دیشی راج قائم ہوگیا لیکن گاندھی کے لکھے اور بولے ہوئے الفاظ کے مطابق یہ معیار درست نہیں۔ گاندھی کہا کرتے تھے کہ ہندوستان کی ساری برائیوں کی جڑ ودیشی راج ہے۔ اگر ملک میں دیشی راج آجائے تو اس کے بعد ملک میں کوئی رونے والی آنکھ نہ ہوتی جو روئے۔ اس سے برعکس انگریز کہتے تھے کہ انڈیا میں بہت زیادہ جہالت ہے۔ اور بے پڑھے لکھے لوگ آزادی اور ڈیماکریسی کا تحمل نہیں کرسکتے۔ گاندھی نے اس کے جواب میں کہا کہ انڈیا کے لوگ اشکھپت ہیں مگر وہ اگیانی نہیں۔
اب آزادی کے پچاس سال بعد دیکھئے کہ کس کی بات صحیح ثابت ہوئی۔ انگریزیکی یا گاندھی کی۔ ملک میں انارکی اور کرپشن اور اخلاقی گراوٹ کی جو حالت آزادی کے بعد ہوئی ہے اس کو سامنے رکھا جائے تو کہنا پڑے گا کہ ہسٹری نے انگریز کو جسٹیفائی کیا۔(6جون1998)