Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
Dont' breat it if you can't make it
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایک چیز آدمی کو پسند نہیں آتی۔ وہ چاہتا ہے کہ اس کو توڑ کر اس کو دوبارہ اپنی پسند کے مطابق بنائے۔ مگر جب آدمی اس کو توڑچکا ہوتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کو دوبارہ اپنی پسند کے مطابق بنانا اس کے لیے ممکن ہی نہ تھا۔
مذکورہ قول اس قسم کے نادان اقدام کے خلاف ہے۔ خواہ ایک پنسل کو توڑنے کا معاملہ ہو یا ایک حکومتی نظام کو توڑنے کا معاملہ، آدمی کو چاہیے کہ اس کے بارے میں ہزار بارغور کرے۔ کیونکہ توڑنا آسان ہے لیکن اس کو دوبارہ بنانا انتہائی مشکل۔
اکثر لوگ ایسا کرتے ہیں کہ پرجوش طور پر ایک سسٹم کے خلاف لوگوں کو بھڑکاکر بھیڑاکٹھا کرتے ہیں اور اس کو توڑڈالتے ہیں مگر بعد کو معلوم ہوتا ہے کہ نیا بہتر سسٹم بنانے کے لیے جواسباب درکارتھے وہ انہیں سرے سے حاصل نہیں نہ تھے۔ اس قسم کے لوگ اس کے بعد دوسری غلطی یہ کرتے ہیں کہ کسی مفروضہ دشمنی کو دریافت کرتے ہیں جس کو وہ