Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم دسمبر1998
صبح کو ایک صاحب کا ٹیلی فون آیا۔ میں نے کہا کہ کوئی نئی خبر ۔ انہوں نے کہا کہ نہیں کوئی نئی خبر نہیں ہے۔ میں نے کہا کہ کیوں کر آپ ایسا کہہ رہے ہیں یہاں تو بہت بڑی نئی خبر ہے اور وہ نئی صبح کی آمد ہے۔
ایک مغربی مصنف نے لکا ہے کہ رات ختم ہوگی اور دوبارہ سورج نکل آئے تو تم اچھل کر بستر سے اٹھ جاؤ اور چلا کر کہو کہ ’’کام کرنے کے لیے ایک پھر نئی صبح‘‘ حقیقت یہ ہے کہ خدا صبح کی صورت میں ہر روز ایک نیا انقلابی پیغام دیتا ہے۔ ایک ایسا پیغام جو آدمی کی پوری شخصیت میں ایک نیا حوصلہ جگادے۔