Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13جون1998
ڈاکٹر مہیش چندرشرما آر ایس ایس سے تعلق رکھتے ہیں اور اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا کے ممبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آر ایس ایس کی اس آئیڈیالوجی کو پوری طرح مانتا ہوں کہ بھارت کا ہر ناگرک ہندو ہے۔ مگر مجھے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ آر ایس ایس کے لوگوں کا عملی سلوک مسلمانوں کے اس نظریہ کے مطابق نہیں ہے۔ اگر ہم یہ کہتے ہیں کہ مسلمان کل ہندو ہیں تو ہم کو مسلمانوں کے ساتھ بھی اسی طرح یکساں برتاؤ کرنا چاہیے جو ہم پیدائشی ہندوؤں سے کرتے ہیں۔
میں سمجھتا ہوں کہ یہ صرف آر ایس ایس کی بات نہیں ہے بلکہ ایک عام انسانی کمزوری ہے۔ بیشتر لوگ ڈبل اسٹینڈرڈ ہوتے ہیں۔ وہ جو چکھ کہتے ہیں، کرتے نہیں۔ اور جو کچھ کرتے ہیں اس کے مطابق وہ بولتے نہیں۔