Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18اپریل1998
مکی دور میں جو لوگ اسلام لائے ان میں سے ایک حضرت ابوبکر صدیق تھے۔ وہ کپڑے کی تجارت کرتے تھے۔ مکہ میں اس وقت بہت سے غلام تھے یہ لوگ تیزی سے اسلام قبول کرتے تھے۔ ان کے مالک ان غلاموں کو سخت سزائیں دیتے تھے۔ حضرت ابوبکر نے فدیہ کی رقم دیکر انہیں آزاد کرانا شروع کردیا۔ آپ کے باپ ابوفحانہ نے حضرت ابوبکر سے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ تم کمزو قسم کے غلاموں کو آزاد کرارہے ہو۔ اگر تم طاقتور غلاموں کو آزاد کرادو تو وہ آزاد ہونے کے بعد تمہارے کام آئیں گے۔ حضرت ابوبکر نے جواب دیا : الامت کا اربدسا عنداللہ۔ اے میرے باپ، میں توصرف وہ چاہتا ہوں جو اللہ کے ہامی ہے۔ (تفسیر مظہری279/10)
مالی تعاون کی اس میں بہت زیادہ اہمیت ہے مگر سچا اتفاق وہ ہے جو صرف اللہ کی رضا کے لیے کیا جائے، جس میں کسی قسم کی دنیوی مرضی شامل نہ ہو۔