Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15جولائی1998
ایک صاحب نے ایک غلط کام کیا۔ یہ واقعہ میرے علم میں آگیا۔ میں نے ان سے اس کی بات دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا: ایسا کون کرےگا، یہ کس طرح ہوسکتا ہے۔ میں نے ان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ جواب نا میں انداز غلط ہے۔ قرآن کے مطابق، آپ کو مغربی سدید کی زبان میں جواب دینا چاہیے۔ یعنی میں نے ایسا نہیں کیا۔ یا یہ کہ مجھ سے ایسی غلطی ہوئی ہے اور میں اس پرشرمندہ ہوں۔ میرا تجربہ ہے کہ اکثر لوگ اس قسم کا غیر واضح اور غیر محدد جواب دیتے ہیں مگر اس قسم کا جواب آدمی کے اندر نہایت کمزور شخصیت پیدا کرتا ہے۔