Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23اکتوبر1998
نام نہاد انقلابی مصلحین میرے نزدیک سب سے زیادہ غیر انقلابی مصلحین ہیں۔ ظاہری اختلاف کے باوجود ان سب کی مشترک خصوصیت یہ تھی کہ انہوں نے تفیر نظام میں انسان کی فلاح کا راز بتایا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جو لوگ ان کے خیالات سے متاشر ہوئے ان کو بروقت کرنے کا کوئی تعمیری کام نظر نہ آیا۔ اس سب کے لیے یہ بدکام نظام کو توڑنا تھا۔ چنانچہ سب کے سب قائم شدہ نظام کی تخریب میں لگ گئے۔
میرے نزدیک سچا مصلح وہ ہے جو آغاز کا رہی میں افراد کو کوئی تعمیری پروگرام دے سکے۔ جو لوگ ان سے متاثر ہو وہ عین اس مقام پر اپنے لیے کرنے کا مثبت کام یامیں جہاں وہ بالفعل کھڑے ہوتے ہیں۔
اس غلطی کا نتیجہ یہ ہے کہ ان مصلحین نے کروڑوں انسان کو متحرک کیا۔ مگر ان کی حرکت صرف تخریب کے میدان میں ضائع ہوگئی۔ وہ کسی تعمیری کام میں استعمال نہیں ہوئی۔